اسرائیل یوکرین سے ہزاروں یہودیوں کو نکالنے کی تیاری میں : رپورٹ

   

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی اخبار ہآرٹز نے پیر کے روز بتایاہے کہ تل ابیب یوکرین کے ہزاروں یہودی شہریوں کو نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ روس اور یوکرین کے بیچ جنگ چھڑ جانے کی صورت میں اس پر عمل درآمد ہو گا۔ اس جنگ کا خطرہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر منڈلا رہا ہے۔اخبار نے نے واضح کیا کہ اسرائیل میں مختلف اتھارٹیوں نے اتوار کے روز ایک اجلاس میں اس معاملے پر بحث کی ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہاں سے ہزاروں یہودیوں کا انخلا عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔ مغربی رپورٹوں کے مطابق یہ حملہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔اجلاس میں شامل اتھارٹیوں میں وزیر اعظم کے دفتر کے علاوہ ، وزارت خارجہ ، وزارت دفاع اور یہودی ایجنسی شامل ہے۔ہآرٹز کے مطابق مشرقی یوکرین میں تقریبا 75 ہزار افراد رہتے ہیں۔ مسلح تنازعہ شروع ہونے کی صورت میں یہ علاقہ سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہو گا۔اخبار کا کہنا ہے کہ یہ افراد اسرائیلی شہریت حاصل کرنے کے اہل ہیں۔اخبار نے واضح کیا ہے کہ عبرانی ریاست طویل عرصے سے مختلف ملکوں سے یہودیوں کے اجتماعی انخلا کے منصوبہ رکھتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر ان پر عمل کیا جائے گا۔