اسرائیل ۔ حماس جنگ کے درمیان وزیراعظم مودی اور نتین یاہو کی فون پر گفتگو

   

نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے اسرائیل کی حمایت کی ہے۔کل ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ہم منصب نیتن یاہو سے گفتگو کی۔ انہوں نے نیتن یاہو سے بات چیت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب حماس کی جانب سے مسلسل حملے کئے جارہے ہیں ۔وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اس سلسلہ میں ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا: میں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی فون کال اور موجودہ صورتحال پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستانی عوام اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہندوستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پرزور اور واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔