حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر ( سیاست نیوز) اسرائیل میں یہودی شہریوں اور ہندوستانی تارکین وطن کارکنوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کے بعد سیاحوں کی آمد میں جلد ہی اضافہ ہوگا ۔ جس نے طویل تنازعہ کا خاتمہ کردیا ہے ۔ اسرائیل میں اس وقت تقریباً 85 ہزار ہندوستانی نژاد یہودی اور تقریباً 20 ہزار ہندوستانی شہری کام کررہے ہیں ۔ ان میں سے بہت سے کارکن کا تعلق ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش سے ہیں ۔ جہاں وہ دیکھ بھال یا تعمیراتی شعبوں اور کئی آئی ٹی اور ڈائمنڈ ٹریڈنگ میں کام کرتے ہیں ۔ (ش)