اسرو، وی ایس ایس سی نے عوام کوفرضی نوکری ریکٹ کے خلاف بیدارکیا

   

ترواننت پورم15جولائی (یو این آئی) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) نے نوکریوں کے ریکٹ کے خلاف الرٹ جاری کیا ہے ، جواسرو میں ملازمت دلانے کا جھوٹا وعدہ کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ وی ایس ایس سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ تو وہ اور نہ ہی اسرو کسی شخص، ایجنٹ یا ایجنسی کو اپنی جانب سے بھرتی کرنے کا اختیار دیتا ہے ۔آسامیوں کا اشتہار صرف سرکاری چینلز کے ذریعے دیا جاتا ہے اور بھرتی کے عمل میں بیچولیوں اور باہری افراد کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔عوام کو الرٹ کیا جاتا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور دھوکہ دہی کے دعوؤں یا غیر مجاز ذرائع سے گمراہ ہونے سے بچیں۔ ملازمت کے خواہش مند افراد کو باقاعدگی سے وی ایس ایس سی (www.vssc.gov.in) اور اسرو (www.isro.gov.in) کی سرکاری ویب سائٹس کو دیکھنا چاہیے ۔