اسرو جنوری میں 100 ویں لانچ مشن کیساتھ تاریخ رقم کرے گا : سومناتھ

   

سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش) : ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) خلائی ڈاکنگ کے تجربے کے ایک حصے کے طور پرپی ایس ایل وی۔سی-60/اسپیڈیکس خلائی جہازوں کے ایک سنگ میل مشن کے ساتھ نئے سال کا آغاز کرنے کے بعد جو مستقبل کے بین سیاروں کے مشن اور پہلی انسان بردار خلائی پرواز گگنیان کیلئے اہم تھا، جنوری کے وسط میں 100ویں لانچ مشن کے ساتھ لانچوں کی صدی کیلئے تیار ہوکر ایک اور تاریخ رقم کرنے تیار ہے۔ اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے مشن کنٹرول سنٹر کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب اسپیڈیکس مشن اور پی ایس ایل وی کے چوتھے مرحلے کی گاڑی پی اوای ایم-4 کے حصے کے طور پر 24 سائنسی تجربات کیلئے ٹیم اسرو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اگلا مشن جنوری کے وسط میں جی ایس ایل وی ہے جو نئے سال 2025 کا پہلا لانچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2025میںہمارے پاس بہت سے مشن ہوں گے اور سب سے پہلے ہم جی ایس ایل وی کے ذریعہ این وی ایس(2نیویگیٹر گروپ کا ایک سیٹلائٹ) لانچ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم آپ کو جی ایس ایل وی مشن کے بارے میں اپ ڈیٹ نہیں دیتے میں سب کو نئی سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کل رات کا پی ایس ایل وی-سی60/اسپیڈیکس میشن اسروکا 99 واں مشن تھا اور جنوری کے وسط میں جی ایس ایل وی مشن 100 واں لانچ ہوگا جو لانچوں کی ایک صدی مکمل کرے گا۔اسپیڈیکس مشن پر سومناتھ نے کہا کہ خلائی ڈاکنگ ریسرچ خلائی تیاری، انسانی خلائی پرواز کے مشن، سیٹلائٹ کی دیکھ بھال اور خدمات میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ بنیادی طور پر تحقیق اور ترقی ڈاکنگ ہے ۔ اس سے ہمیں خلائی اسٹیشن تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ سومناتھ نے کہاکہ ہمیں اس حصولیابی پرفخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا اسپاڈیکس مشن ہے اور مستقبل قریب میں اور بھی بہت کچھ ہو گا۔