اسرو نے اوسی ایم-3 اے اوڈی پروڈکٹ تیار کیا

   

چینائی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اوشین کلر مانیٹر (اوسی ایم-3) ایروسول آپٹیکل ڈیپتھ پروڈکٹ تیار کیا ہے ، جو برصغیرمیں ہوا کے معیار کی حرکیات کی پیچیدگیوں کا تعین کرتے ہیں۔اسرو نے ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ محققین کو اس کھلے ڈیٹا کی طاقت کو ان لاک کرنے اورایروسول کی حرکیات میں بے مثال بصیرت پیدا کرنے کیلئے مدعو کیاجاتاہے ۔ یہ ڈیٹا پروڈکٹ برصغیرکی زمینی سطح پر ہوا کے معیار کی حرکیات کی پیچیدگیوں کا تعین کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسے ایس اے سی ایروسول ریٹرائیول الگورتھم، ایک جدید ٹول کا استعمال کرکے تیار کیاگیا ہے ۔ یہ ای اوایس-6 سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے۔ اسرو نے کہا کہ رسمی رجسٹریشن کے بعد پروڈکٹ ایم اوایس ڈی اے سی کے ذریعے محققین اور طلباء کیلئے قابل رسائی ہے۔