اسرو نے ٹرائیسونک ونڈ ٹنل کا بلو ڈاؤن ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ کیا

   

چینائی : انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے وکرم سارابھائی خلائی مرکز میں نو تعمیر شدہ ٹرائیسونک ونڈ ٹنل کا پہلا بلو ڈاؤن ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے ۔ٹرائیسونک ونڈ ٹنل ایک ایسا نظام ہے جس کا استعمال خلائی جہازوں کے ایروڈائنامک ڈیزائن، قوتوں اور لوڈ ڈسٹری بیوشن کا جائزہ لے کر اوراسکیل کئے گئے ماڈل پر دباؤ اورصوتی سطح کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ خلائی جہاز کے زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے میں مددکرتا ہے ۔اسرو نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ سرنگ کی کل لمبائی تقریباً 160 میٹر ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 5.4 میٹر ماپی گئی ہے ۔ اس سرنگ کو تین پروازوں کے نظاموں میں مختلف خلائی گاڑیوں کی جانچ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ، جس میں آواز کی رفتار سے نیچے ، آواز کی رفتار سے اور آواز کی رفتار سے اوپرشامل ہے ۔