اسرو نے پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ فری۔اسپیس کوانٹم کمیونکیشن کا تجربہ کیا

   

حیدرآباد: ملک میں پہلی مرتبہ ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)نے کامیابی کے ساتھ فری۔اسپیس کوانٹم کمیونکیشن کا تجربہ تقریبا 300میٹر کے فاصلہ سے کیا۔ اس مقصد کیلئے دیسی ساختہ کئی اہم ٹکنالوجیزتیار کی گئی تھیں تاکہ اہم کارنامہ کی تکمیل کی جاسکے ۔اس میں دیسی ساختہ نیوک رسیور کا استعمال بھی شامل ہے تاکہ ٹرانسمیٹر اور رسیور ماڈیولس کے درمیان ہم وقتی پیدا کی جاسکے ۔کوانٹم ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے غیر مشروط محفوظ سٹلائیٹ ڈاٹا کمیونکیشن حاصل کرنے کے سلسلہ میں یہ اہم سنگ میل ہے ۔ اسرو کے ڈیمانسٹریشن سٹلائیٹ پر مبنی کوانٹم کمیونکیشن کے مقصد کے سلسلہ میں اہم کامیابی کا یہ ایک تجربہ ہے جہاں اسرو دوہندوستانی گراونڈ اسٹیشنس کے درمیان اس ٹکنالوجی کے مظاہرہ کیلئے تیار ہے ۔یہ تجربہ رات میں کیاگیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ سورج کی روشنی کا اس پر کوئی اثر نہ ہونے پائے ۔