اسرو وفد کا دورۂ ماریشس خلائی تعاون میں پیش رفت

   

پورٹ لوئس، 10 نومبر (آئی اے این ایس) ہندوستان اور ماریشس کے درمیان خلائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کے ایک وفد نے تین روزہ دورہ ماریشس مکمل کیا۔ یہ دورہ انڈیا ۔ ماریشس مشترکہ سیٹلائٹ منصوبے کے تحت کیا گیا۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کے مطابق وفد نے ماریشس ریسرچ اینڈ انویشن کونسل (MRIC) کے ساتھ تکنیکی سیشنز اور چوتھا مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس منعقد کیا۔ وفد نے مشترکہ سیٹلائٹ پر ایک ورکشاپ بھی منعقد کی، جس میں ماریشس کے وزیرِ سائنس و ریسرچ کویراج سوکون اور ہندوستانی نائب ہائی کمشنر اپرنا گنیشن سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔مارچ میں وزیراعظم نریندر مودی کے ماریشس کے دورے میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر جامع بات چیت کی تھی اور اعتراف کیا تھا کہ خلائی تعاون نے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچایا ہے۔ وزیراعظم رامگولام نے مشترکہ سیٹلائٹ منصوبے کے لیے ہندوستانکی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے انڈیا ۔ ماریشس سیٹلائٹ کی تیاری اور لانچ کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا، جس میں ماریشس کے سائنسدانوں کی اسرو میں تربیت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ماریشس میں موسم اور آب و ہوا کی پیش قیاسی کے نظام، ویو رائیڈر بویز اور ملٹی ہیزرڈ ایمرجنسی سسٹم کی ترقی میں مدد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ امیں اسرو اور MRIC کے درمیان ٹیلی میٹری اور ٹریکنگ سنٹر کے تعاون کو جاری رکھنے اور خلائی و موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک نے انتہائی موسمی حالات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی کے لیے ہندوستان کی جانب سے تجویزکردہ نئے ترقیاتی منصوبے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، جو اسرو اور ہندوستانی وزارتِ ارضیاتی سائنسز کی جانب سے QUAD فریم ورک کے تحت انجام دیا جائے گا۔