اسرو کی سائنسی تعاون اور خلائیتحقیق کے معاہدے پر دستخط

   

چینائی : انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف جیو میگنیٹزم (آئی آئی جی) نے خلائی سائنس کے شعبے میں سائنسی ٹیکنالوجی اور ریسرچ تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں یہ تقریب اسروہیڈ کوارٹر، بنگلورو میں ہوئی اور اس کی صدارت چیئرمین، اسرو/ سکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف اسپیس (ڈی او ایس) ڈاکٹر سومناتھ ایس نے کی۔اس معاہدے پر اسرو کے سائنسی سکریٹری شانتنو بھٹاوڈیکر اور ڈائریکٹر آئی آئی جی پروفیسر اے پی ڈمری نے دستخط کئے ۔
دہلی فسادات :میرا حیدر نے ضمانت کی عرضی واپس لی
نئی دہلی : طالبعلم و جہد کار میرا حیدر نے جمعہ کو دہلی ہائیکورٹ سے انسداد دہشت گردی کے قانون یو اے پی اے کے تحت فبروری 2020 ء کے فرقہ وارانہ فسادات کیس میں اپنی ضمانت کیلئے داخل کردہ عرضی آج واپس لے لی ۔ حیدر کے وکیل نے جسٹس سریش کمار اور جسٹس گریش کتھپلیا کی بنچ کو بتایا کہ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے ، اس لئے وہ ضمانت کیلئے کیس کی سماعت کے سلسلہ میں رجوع ہوں گے ۔