چینائی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے چہارشنبہ کو کہا کہ سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے 2 ستمبر کو روانہ ہونے والے سورج کا مطالعہ کرنے کے پہلے مشن کی تیاریاں جاری ہیں اور اس کی لانچنگ کی مشقیں جاری ہیں۔اسرو نے مطلع کیا کہ آدتیہ۔ایل1 سیٹلائٹ سورج کا مطالعہ کرنے والی پہلی خلائی تحقیق پر مبنی ہندوستانی رصدگاہ ہوگی۔ اسے ہفتہ کی صبح 11.50 بجے اسرو کی ورک ہارس لانچ وہیکل پی ایس ایل وی۔سی57سے لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کی اندرونی جانچ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ سوریہ مشن کے بارے میں اسرو نے ایک پوسٹ میں کہا کہ لانچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانچ پریکٹس گاڑی کی اندرونی جانچ مکمل ہو چکی ہے۔ واضح رہیکہ دس دنوں کے مختصر عرصے میں ہندوستان کی طرف سے یہ دوسری بڑی بین سیاروں کی تلاش ہوگی۔ چندریان 3 23 اگست کو چاند کے تاریک حصے پر کامیابی کے ساتھ اترا گیا ہے اور لینڈر ماڈیول سے جاری کیا گیا ہے ، وہاں سے روور نے چاند کی سطح کا کیمیائی تجزیہ شروع کیا ہے اور چاند کی تصاویر بھیج رہا ہے ۔ہندوستان چاند کے جنوبی قطب میں اپنا سٹلائٹ بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اسرو کی اس کامیابی پر نہ صرف ملک بھر میں جشن منایا گیا بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک نے ہندوستان کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اسرو نے اس کامیابی سے حوصلہ پاکر اب سوریہ مشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس میں بھی کامیابی کی توقع کی جارہی ہے۔