اسرو کے زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ کو چھوڑنے الٹی گنتی شروع

   

حیدرآباد11۔اگست (یواین آئی) ایک طویل وقفہ کے بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو) اے پی کے سری ہری کوٹہ کی خلائی بندرگاہ سے جی ایس ایل وی مشن کے حصہ کے طورپر زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس۔03کو چھوڑے گا جس کے لئے 26گھنٹہ کی الٹی گنتی کی شروعات ہوچکی ہے ۔اسرو کے ذرائع نے کہا کہ اسرو کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے اس کو کل صبح 5.43بجے چھوڑاجائے گا۔ ای او ایس۔تین،زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے جس کو مدار میں بھیجاجائے گا۔2268کیلووالے ای اوایس یا جیو امیجنگ سٹلائیٹ(جی آئی سیٹ1) )ملک کا پہلا زمینی مشاہداتی سٹلائیٹ ہے جو مدار میں چھوڑاجائے گا۔جی آئی سیٹ 1کو گذشتہ سال 5مارچ کو چھوڑاجانے والا تھا تاہم تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کو چھوڑنے کے چند گھنٹے پہلے چھوڑنے کا کام ملتوی کردیاگیا۔کوویڈ کی وبا اور لاک ڈاون کے بعد اس مشن میں تاخیر ہوئی۔جاریہ سال یکم مارچ کو اس کو چھوڑنے کا منصوبہ بنایاگیا تھا تاہم سٹلائیٹ کی بیٹری میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اس کو چھوڑنے میں پھرتاخیر ہوئی۔بیٹری کی تبدیلی کے بعد اس مشن کے لئے راکٹ تیار تھی تاہم کوویڈ کی دوسری لہر کے سبب اس میں مزید تاخیر ہوگئی۔اسرو نے اس امید کااظہار کیا کہ 12اگست کو بغیر کسی رکاوٹ کے اس مشن کو انجام دیا جائے گا۔