اسرو کے سائنسدانوں کو گورنر کی مبارکباد

   

حیدرآباد 14 جولائی ( سیاست نیوز ) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے ہندوستانی خلائی مشن چندرائن ۔ 3 کے کامیاب لانچ پر ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ چندریان کو آج ستیش دھون اسپیس سنٹر سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ خلاء میں داغا گیا تھا ۔ گورنر نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ چندریان 3 کی کامیاب پرواز سے خلائی تحقیق کے ادارہ کے سائنسدانوں نے ملک کو خود مکتفی یا آتما نربھر بنانے کی سمت ایک اور اچھی پیشرفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پرواز پر سارے ملک کو فخر ہے ۔ انہوں نے کامیاب لانچ پر ادارہ کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ۔