اسرو 18 مئی کو رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس اے ٹی-1بی کولانچ کرے گا

   

چینائی: سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پاکستان کے دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کرنے کے لیے ‘آپریشن سندور’ کے آغاز کے درمیان ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) 18 مئی کو رڈار امیجنگ سیٹلائٹ ای او ایس-09 (آر آئی ایس اے ٹی-1بی) کو لانچ کرنے کے لیے کمر کس رہی ہے جو خاص طور پر ہندوستان کے سرحدی علاقوں کی ہائی ریزولوشن رڈار امیجری فراہم کرے گا۔اسرو اس مشن کیلئے اپنے طاقتور لانچ وہیکل پی ایس ایل وی کا استعمال کرے گا۔ پی ایس ایل وی۔سی61/آر آئی ایس اے ٹی-1بی کی لانچنگ18 مئی کو صبح 06.59 بجے سری ہری کوٹہ کے شار رینج کے پہلے لانچ پیڈ سے ہوگی۔اسرو ممکنہ طور پر 320 ٹن وزنی، چار مراحل والے پی ایس ایل وی راکٹ کے 44 میٹر لمبے ایکس ایل ورژن کا استعمال کرے گا۔