اسسٹنٹ انجنیئر کے مختلف زمرہ جات میں تقررات کیلئے اکتوبر میں امتحانات

   

حیدرآباد ۔20۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے اسسٹنٹ انجنیئر ، میونسپل اسسٹنٹ انجنیئر ٹیکنیکل آفیسر اور جونیئر ٹیکنیکل آفیسر کے عہدوں پر تقررات کے لئے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ مختلف محکمہ جات کے انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ میں یہ تقررات عمل میں آئیں گے۔ سیول انجنیئرنگ مضمون کے لئے کمپیوٹر پر مبنی رکروٹمنٹ ٹسٹ 18 اور 19 اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ میکانیکل انجنئیرنگ اینڈ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجنیئرنگ کا ٹسٹ 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ امیدوار اپنے ہال ٹکٹس پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in سے امتحانی تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رکروٹمنٹ امتحانات سابق میں منعقد کئے گئے تھے لیکن پرچہ جات کے افشاء کے سبب منسوخ کردیئے گئے تھے۔ر