اسسٹنٹ رجسٹر ار محمد جلال الدین اکبر کو ترقی ملنے پر تہنیت

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد جلال الدین اکبر کو ڈسٹرکٹ کو آپریٹیو آفیس کریمنگر میں بطور اسسٹنٹ رجسٹرار ترقی ملنے پر یونائٹیڈ ٹیم کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی، واضح رہے کہ جلال الدین اکبر کا آبائی مقام حضورآباد ہے اور عرصہ دراز سے ٹی این جی اوز کے بھی سرگرم رکن ہیں، بطور اسسٹنٹ رجسٹرار ترقی ملنے پر یونائٹیڈ ٹیم کے ریاستی صدر محمد شیخ نثار احمد اور دیگر نے انکے رہائشگاہ واقع رضوی چمن، کریمنگر پہنچ کر انکی گل پوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد عقیل احمد ، اردو آفیسر ، سید اسد ، ریٹائرڈ ٹی اؤ، عبدالعزیر، اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنئر،احتشام الدین اظہر ایس ٹی او، وحید الدین ایم آر او، ایوب خان محکمہ صحت، بشیر حسین سینئر اسسٹنٹ روینیو، سید مظفر علی, شاہ رخ خان, ذبیح، احمد پاشاہ جونیر اسسٹنٹ اور دیگر موجود تھے۔