اسسٹنٹ لیبر آفیسر منچریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں نے منچریال کے اسسٹنٹ لیبر آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے اپنے بھائی کی موت کے بعد حادثاتی موت پر آخری رسومات کے لیے دی جانے والی رقم کی فائیل کو منظور کرنے کے لیے منچریال کے اسسٹنٹ لیبر آفیسر کٹم رام موہن کو درخواست دی جس کو آگے بڑھانے اور منظور کرنے کے لیے آفیسر نے 50 ہزار روپئے رشوت طلب کی جس کے بعد شکایت کنندہ نے اے سی بی عہدیداروں میں شکایت کی جس پر اے سی بی عہدیداروں نے جال بچھاتے ہوئے آفیسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے کریم نگر کے اسپیشل جج ایس پی ای اور اے سی بی کے روبرو پیش کیا ۔ اے سی بی عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اگر کوئی بھی سرکاری عہدیدار رشوت طلب کریں تو وہ ٹول فری نمبر 1064 یا پھر 9440446106 پر اطلاع کریں ۔۔ ش