اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر امتحان کیلئے ہال ٹکٹ کی اجرائی

   

حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات برائے اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کیلئے ہال ٹکٹس کمیشن کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔ امیدوار ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ ریکروٹمنٹ امتحان 28 جون کو منعقد ہوگا اور امتحانی وقت سے 45 منٹ قبل تک ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کئے جاسکیں گے۔ر