اسسٹنٹ پروفیسر فیروز خان کی حمایت میں طلبہ کا مارچ

   

٭ بنارس ہندو یونیورسٹی کے 100 سے زائد طلبہ نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیروز خان کی حمایت میں مارچ کیا۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ فیروز خان کا سنسکرت کے اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا جس پر بعض طلبہ کی جانب سے ان کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ حمایتی طلبہ کا کہنا ہیکہ مٹھی بھر مخالفت کرنے والے طلبہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے نمائندہ نہیں ہوسکتے۔ اسی دوران فیروز خان راجستھان میں اپنے آبائی مقام کیلئے روانہ ہوگئے۔