اسسٹنٹ پروفیسر کے امتحان میں پچاس ہزار امیدواروں کی شرکت

   

اجمیر : راجستھان پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ آج منعقد ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر (کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)کے امتحان 2020 میں تقریبا پچاس ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس امتحان کے لئے رجسٹرڈ امیدواروں میں سے صرف 32.74 فیصد اس امتحان میں شریک ہوئے ۔ اس امتحان میں 918 آسامیوں کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار 813 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں 49 ہزار 374 امیدواروں نے امتحان دیا۔ان میں سب سے زیادہ حاضری 36.91 فیصد بھرت پور ڈویژن میں رہی جبکہ سب سے کم حاضری 30.57 فیصد جے پور میں جبکہ اجمیر میں 32.66 فیصد امیدواروں نے امتحان دیا۔