نظام آباد:یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر رام موہن رائو کے وظیفہ پر سبکدوش کے موقع پر آج پریس کلب کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پریس کلب صدر راجیش ، سکریٹری جاوید پاشاہ کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں رام موہن رائو اور ان کی شریک حیات کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ رام موہن رائو نے نظام آباد کے صحافیوں کی جانب سے کئے گئے تعاون پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد کے تمام صحافی ہمیشہ ان کے ساتھ بہترین تعاون کیا اور اس مقام پر پہنچنے میں صحافیوں کا اہم رول رہا ۔ انہوں نے اپنی خدمات پر سبکدوش کے بارے میں کہا کہ ہر ملازم کو اپنی ملازمت سے سبکدوش ہونا پڑتا ہے لیکن اس ملا زمت سے سبکدوش ہونے پر مذموم ہوتے ہوئے کہا کہ ہر ملازم کو مقررہ وقت کے بعد سبکدوش ہونا پڑتا ہے اور ہمیشہ ان کی یاد آتی رہے گی ۔ اس موقع پر ٹی یو ڈبلیو جے کے صدر ببولی نرسیا ، محمد عبدالماجد اکائونٹنٹ ڈی پی آر او کے علاوہ دیگر صحافی بھی موجود تھے ۔