میکسیکو سٹی : میکسیکو میں عدالت نے حکومت کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے اسقاط حمل کو آئینی طور پر غیر مجرمانہ عمل قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز اسقاط حمل کو وفاقی طور پر غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ کار پر موجودہ پابندی غیر آئینی ہے۔میکسیکو کی عدالت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وفاقی ضابطہ فوجداری میں اسقاط حمل کی سزا دینے والا قانونی نظام غیر آئینی ہے کیونکہ یہ حاملہ ہونے کی صلاحیت رکھنے والی خواتین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اسی لیے اسے آئینی طور پر غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی کسی بھی لڑکی کو ماں بننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ۔