واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ انتظامیہ کی ان کوششوں کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی کہ دنیا کی جو بھی تنظیمیں حمل کو ضائع کرنے یا پھر خاندانی منصوبہ بندی کی وکالت کرتی ہیں، ان کی امریکی انتظامیہ نے مالی امداد بند کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہیکہ ٹیکس ادا کرنے والے آپ جیسے لوگوں کا ایک بھی پیسہ ایسے اداروں یا پھر غیر سرکاری تنظیموں کو نہیں ملنا چاہیے جو فعال طریقے سے اسقاط حمل کرنے یا پھر خاندانی منصوبہ بندی کی وکالت کرتی ہیں۔اسقاط حمل کے خلاف مہم چلانے والے ایک گروپ سے خطاب میں پومپیو نے کہا وہ یہاں موجود سبھی افراد سے یہی کہیں گے کہ وہ اسقاط حمل کرنے اور خاندانی منصوبہ بندی کی وکالت کرنے والوں کی مخالفت کریں۔
