اسقاط حمل کے سخت قوانین کے خلاف مظاہرے

   

واشنگٹن : امریکہ کے 600 سے زائد شہروں میں ہزارہا خواتین نے اسقاط حمل کے ’ہارٹ بیٹ‘ نامی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس نے گزشتہ ماہ یہ قانون متعارف کرایا تھا جس کے تحت ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی جب دل کی دھڑکن شروع ہو جائے تو اْس کے بعد سے اسقاط حمل یا ابارشن پر پابندی ہو گی۔ یہ وقت حمل ٹھہرنے کے قریب چھ ہفتے بعد کا بنتا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی سپریم کورٹ نے اس پابندی کے خلاف حکومت کی ہنگامی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔