سرینگر : اسلام کے خلاف پروپگنڈہ یا اسلامو فوبیا کا برسوں سے دنیا بھر میں چرچا ہے اور اسلام کو بدنام کرنے یہ غیر مسلموں کی دانستہ کوشش ہے ۔ راجستھان کے آلوار کے متوطن 21 سالہ شوبھم یادو کو کبھی اسلاموفوبیا پر یقین نہیں رہا ۔ چنانچہ انہوں نے اسلام کی حقیقی معلومات کیلئے کشمیر میں ایم اے اسلامک اسٹیڈیز میں داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔