اسلاموفوبیا میں عالمی وباء کی طرح اضافہ، پاکستان کا انتباہ

   

نیویارک : پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ یہ اب کئی ملکوں میں انتہا پسند دائیں بازو اور نئی فسطائی پارٹیوں کے منشور کا حصہ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامر خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی سطح پر عدم رواداری ، امتیازی سلوک ، نسل پرستی ، دقیانوسی خیالات اور مذہب یا عقیدہ کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف تشدد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ یو این الائنس آف سیویلائیزیشن کے اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ اگرچہ کوئی بھی مذہبی طبقہ امتیازی سلوک سے محفوظ نہیں لیکن اسلاموفوبیا عالمی سطح پر بڑھ رہا ہے۔