اسلاموفوبیا پر کویت کا یوگی حکومت کو انتباہ

   

٭ اترپردیش کے بی جے پی ایم ایل اے سریش تیواری نے جب زعفرانی عناصر سے کہا کہ مسلمانوں سے ترکاریاں وغیرہ نہ خریدیں تو مسلم گوشوں میں ضبط و تحمل کی حد ہوگئی جو مسلم مملکتیں حالیہ عرصہ تک ہندوستان سے ٹھوس دوستانہ تعلقات کا دم بھرتی تھی، اب انہیں نظر آنے لگا ہیکہ ہندوستان کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کی جارہی ہے۔ خاص طور پر اترپردیش میں حالات بہت خراب ہیں۔ کویت کے ایڈوکیٹ، مجبل الشریکۃ نے بی جے پی ایم ایل اے کے بیان کا سخت نوٹ لیا اور چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ سے استفسار کیا ہیکہ ان کی اسٹیٹ پالیسی کیا ہے۔ کیا وہ اسلاموفوبیا کے نام پر قدیم ہند ۔ عرب تعلقات کو گھٹیا انتخابی فوائد کیلئے قربان کردینا چاہتے ہیں۔ اپنے نفرت پھیلانے والے ایم ایل ایز کو قابو میں رکھیں یا پھر آئی سی سی جے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ ہم ہماری سرزمین پر ہندوؤں کی فکر کرتے ہیں اور ہم یو این ایچ آر سی، ایچ آر ڈبلیو، او آئی سی کی رپورٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔