اسلامو فوبیا : فرانس میں مسلم پبلشنگ ہاؤس بند

   

پیرس : فرانس میں الیکشن قریب آرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی فرانسیسی سیاستدانوں نے پھر ایک مرتبہ اسلامو فوبیا کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصیت سے مسلم تنظیموں کے خلاف نفرت پر مبنی مہم شروع کردی ہے۔ فرانس کے دائیں بازو سے وابستہ وزیرداخلہ گیرالڈ درمانن نے ٹوئٹر پر اعلان کیاکہ وہ ایک مسلم پبلشنگ ہاؤس کے خلاف عدالت سے رجوع ہورہے ہیں کیوں کہ اشاعتی ادارہ اہم مسلم شخصیتوں کے بارے میں اسلامی تاریخ کو اُجاگر کرنے والی کتابیں فروخت کررہا ہے۔ یہ ایسی مسلم شخصیتیں ہیں جنھوں نے ایمان کی خاطر جدوجہد کی ہے۔ گیرالڈ کے مطابق پبلشنگ ہاؤس ’نوا ایڈیشنس ‘کی سرگرمیاں مغربی اقدار سے راست ٹکراتی ہیں۔ فرانسیسی وزیر کے اِس موقف کے بعد حکومت کی طرف سے پبلشنگ ہاؤس کی تائید میں موقف اختیار کرنا مشکل ہے اور پبلشنگ ہاؤس کو سردست بند کرنا پڑا ہے۔