ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نفرت انگیز عمل کو مکمل طور پر روکنے اور اپنی کمیونٹیز کو کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔