اسلامک اسٹڈیزمیں مسابقہ غزل سرائی کا انعقاد

   

حیدرآباد، یکم ؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں بزمِ طلبہ کے تحت طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے اندر شعر وشاعری کا ذوق پیدا کرنے کے لئے مسابقہ غزل سرائی کا انعقاد عمل میں آیا۔ شعبہ اور بزمِ طلبہ کے صدر پروفیسر محمد فہیم اختر نے اپنے صدارتی کلمات میں اس مسابقہ کے کامیاب انعقاد پر بزم طلبہ کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’آج کے اس پروگرام سے مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ اس کے ذریعہ طلبہ کی بہت ساری خوبیاں اور صلاحیتیں سامنے آئیں، جنہیں مزید نکھارنے اور ان کے بہتر استعمال کی ضرورت ہے‘‘۔ مسابقتی نشست میں شعبہ اردو،مانو کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں اور اردو مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر بطور حکم مدعو تھے۔بزمِ طلبہ کے مشیر ڈاکٹر شکیل احمد (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ) نے حکم صاحبان کا تعارف کروایا۔