اسلامک جہاد گروپ کیخلاف جوابی کارروائی کا مرحلہ ختم

   

Ferty9 Clinic

مزید راکٹ حملے نہ کئے جائیں تو سیزفائر کی تعمیل ہوگی، اسرائیل کا دعویٰ
غزہ سٹی، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا کہ اس نے غزہ میں اسلامک جہاد عسکری گروپ سے متعلق ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے جو رات گئے راکٹ فائرنگ کے جواب میں کیا گیا کیونکہ دن بھر طویل مصالحت کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔ فلسطینی علاقہ کے حماس حکمرانوں نے اس ہفتے کی لڑائی سے خود کو الگ تھلگ رکھا اور ہفتہ وار احتجاجوں کو منسوخ کردیا جس کا وہ باقاعدگی سے اہتمام کرتے رہیں۔ اسرائیل نے دہرایا کہ وہ سیزفائر کی تعمیل کرنے آمادہ ہے بشرطیکہ مزید کوئی راکٹ حملے نہ کئے جائیں۔ آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کل رات جوابی کارروائی میں خان یونس ٹاؤن میں ایک ملٹری کمپاؤنڈ، ایک راکٹ مینوفیکچرنگ سنٹر اور ایک عسکری ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کو دیر گئے کئی راکٹس داغے گئے جس کے بعد فضائی حملے کئے گئے۔ دونوں طرف جانی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کو صورتحال پُرسکون رہی۔ غیرسرکاری سیزفائر جو جمعرات کے اوائل شروع ہوئی، اور اسلامک جہاد کمانڈر کی اسرائیل کی جانب سے خصوصی نشانہ بناکر ہلاک کرنے سے دو روزہ کشیدگی پر ختم ہوئی۔