اسلامک سنٹر میں جاری آدھار کیمپ میں مزید توسیع

   

نیالکل:جماعت اسلامی شعبہ خدمت خلق حلقہ اسمبلی ظہیرآباد اور ہیومین ویلفیر فاونڈیشن کے تحت اسلامک سنٹر میں قائم ناگرک وکاس کیندر میں جاری آدھارکارڈ کیمپ مزید 8 دنوںکی توسیع کی گئی ہے ۔دو روزہ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر پو سٹل انسپکٹر ظہیر آبادبالا کرشنانے یہاں کی بہترین سہو لیات مستعد انتظامیہ و والینٹرس گزیٹیڈ آفیسرلکچرر معاشیات محمد مرتضی شریف کی خدمات کی فراہمی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حالات کے پیش نظر عوامی خدمات کے اعتراف پر توسیع کا اعلان کیا گیا ہے اور عوام الناس سے استفادہ کی خواہش کی ۔ہیومین ویلفیر فاونڈیشن پروگرام امیر مقامی جماعت اسلامی محمد ناظم الدین غوری نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اس کیمپ سے عوام خاطر خواہ فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے کیمپ کی توسیع پر پوسٹ انسپکٹر کا شکریہ اداکیا ۔ اس موقع پر معاون امیر مقامی محمد معین الدین سیکریٹری شعبہ خدمت خلق مصطفی کوآرڈنیٹر حامدعلی ودیگر موجود تھے ۔