اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل میں پی جی کورس کو منظوری

   

انتظامیہ طلباء و طالبات میں مسرت کی لہر، ڈاکٹر انیس صدیقی اور دیگر کی نیک تمناؤں

ورنگل۔/10اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلائے جانے والے تاریخ ساز ادارے کو پروان چڑھانے کی خاطر کالج انتظامیہ نے M.Com Computer Applicationکے کورس کے قیام سے متعلق تجویز کو تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل حیدر آباد میں داخل کیا ۔بعد ازاں اس کونسل نے جوائنٹ انسپکشن کمیٹی کو اسلامیہ ڈگری کالج کو روانہ کیا تاکہ مذکورہ کورس کے قیام سے متعلق درکار سہولتوں کا جائزہ لیا جاسکے۔اس اعلی سطحی جانچ کمیٹی نے حالات کا تفصیلی جائزہ لیکر اطمینان بخش رپورٹ TCHEکو پیش کی۔اس کمیٹی نے جن امور پرزیادہ تر توجہ مرکوز کی ان میں کمپیوٹر لیاب ،لکچر ر ہالس ،لائبریری ،با صلاحیت تدریسی عملہ ،کھیل کود کے لئے درکا ر میدان، پارکنگ کی سہولت ،گزشتہ برسوں میں ڈگری کالج کی تعداد ،نتائج ، لیابس وغیرہ شامل ہیں۔اس جانچ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر TCHEتلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل کے سکریٹری نے اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج میں M.Com Computer Applicationکے کورس کے قیام سے متعلق بتاریخ 7اکٹوبر 2024کو جاری کردیئے۔ان احکامات کی بدولت اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج میں P G Collegesکے زمرے اپنی جگہ بنائے گا۔کالج ہذا میں پی جی کورس M.Com Computersکے قیام کا فیصلہ اور ایک تاریخ ساز فیصلہ اور اس کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ کورس روزگار سے مربوط اور جدید علمی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔اس کورس کے قیام کی بدولت کالج انتظامیہ ،پرنسپل ،اسٹاف ،طلباء و طالبات اور شہریان ورنگل میں مسرت کی لہر محسوس کی جارہی ہے۔ہزاروں قدیم و جدید طلباء و طالبات نے انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں بالخصوص الحاج شیخ بشیر احمد چیرمین اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی ،وائس چیرمین محمد عبدالباسط طاہر ،سکریٹری ڈگری کالج پی چاند پاشاہ ،پرنسپل ڈاکٹر میر کوکب علی کو مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ وائس چانسلر مولانا آزاد یونیورسٹی ،پروفیسر ایوب علی ،ادارے کے سابق پرنسپل ڈاکٹر بہادر علی ،ڈاکٹر انیس احمد صدیقی ،ڈاکٹر احمد حسین خیال ،جناب غلام محی الدین ،ڈاکٹر عتیق احمد ،خواجہ نظام الدین ،محمد عبدالقدیر ،عرشیہ تبسم صدر شعبہ کامرس ،کمال احمد فاروقی صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس ،عظمت اللہ خان جاوید ،صحافی برادری نے بھی مبارکباد پیش اور نیک توقعات کا اظہار کیا۔