اسلامی تعاون تنظیم اجلاس،افغانستان کی صورتحال پر غور

,

   

جدہ : ترکیہ کی کوششوں سے یکجا ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی ہنگامی اجرا کمیٹی کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوا جس میں افغانستان کی صورت حال اور خواتین کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ سعودی شہر جدہ میں تنظیم کے مستقل نمائندوں کے اجلاس میں افغانستان کی بگڑتی ہوئی سماجی و اقتصادی صورتحال پر توجہ دی گئی۔ کمیٹی نے افغانستان میں طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میںتعلیم نسواں اور سماجی تنظیموں سے متعلق اپنے قوانین پر نظر ثانی کرے جبکہ کمیٹی اس حوالے سے افغانستان کیلئے دوسری بار علمائے کرام کا ایک وفد روانہ کرے گی۔علاوہ ازیں اجلاس میں عالم برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان عوام کو درپیش معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد کرے۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے خطے کی صورتحال پر غور کے لیے انڈونیشیا ،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور قطری ہم منصبوں سے بات چیت کی تھی۔ افغانستان کی صورت حال پر اگلا وزرائے خارجہ کونسل کا 49 واں اجلاس موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں سولہ تا سترہ مارچ کے درمیان ہوگا۔