جدہ : سلامی تعاون تنظیم نے غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کے خلاف عرب لیگ کے متبادل منصوبے کی توثیق کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے شہر قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس کے دوران منظور کیے گئے منصوبے کی توثیق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اعلان مصری وزیر خارجہ کی جانب سے سامنے آیا، جنہوں نے کہا ہے کہ عرب لیگ اجلاس میں منظور شدہ منصوبے کو اب اسلامی ممالک کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ اجلاس میں او آئی سی نے 2012ء میں خانہ جنگی کے دوران معطل کی گئی شام کی رکنیت بھی بحال کر دی۔ خیال رہے کہ غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ کو فلسطینیوں کو مصر یا اْردن منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔