اسلامی تعلیمات سے پاکستانی کھلاڑی منظم ہوئے :ہیڈن

   

حیدرآباد ۔ آسٹریلیا کے سابق اوپنر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مشیرمیتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ آپ کو کرکٹ میں پْرعزم اور مستقل مزاجی سے کام لینا ہوتا ہے، یہ وہ تمام چیزیں ہیں جو آپ کو اسلام سکھاتا ہے اور یہ آپ کے کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔حیدرآباد میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ دینِ اسلام نے موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان اور اس سے باہر نظم و ضبط سے رہنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان ٹیم دینِ اسلام پرکافی توجہ دیتی ہے جو کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم میں نظم و ضبط مثالی ہے جس کی میں ہمیشہ تعریف کرتا ہوں،