اوٹکور میں اجتماع عام ، مولانا طلحہ فیض الدین کی مخاطبت
اوٹکور ۔ اسلام میں انفرادیت کے بجائے اجمتاعیت کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔ جس کا اندازہ اس بات چیت لگایا جاسکتا ہے کہ روزانہ نماز کی جماعت سے لیکر حج کی سعادت تک تمام عبادات اجتماعی شکل میں انجام پاتے ہیں لیکن آج مسلمان جماعتی زندگی سے ہٹکر انفرادی زندگی گذارنے کو اہمیت دے رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب ڈاکٹر طلحہ فیض الدین صدر جلسہ ایس آئی او تلنگانہ نے اوٹکور میں جماعت اسلامی اور ایس آئی او کے نوجوانوں اور عامتہ المسلمین کو ایک عظیم الشان اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور صدر حلقہ نے مزید کہا کہ مقصد کے حصول کیلئے تنظیم اہم ذریعہ ہے ۔ اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ رضائے الہی کیلئے کام کرتے رہیں اور کہا کہ مسلمانوں کی ہمہ وقتی فرض منصبی ہے کہ وہ انسانوں کو برائی سے روک اور نیکی کی تلقین کرکے دوزخ کی آگ سے بجائے مسلمانوں کو سب سے پہلے اپنے گھر اور خاندان کی اصلاح کے بعد معاشرہ کی اصلاح کیلئے کمربستہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے تذکرہ کرتے ہوئے پرزور طریقہ پر کہا کہ وہ اسلامی خطوط پر اولاد کی تربیت دیں ۔ اپنے گھروں میں صحابہ کے تذکرے اور ان اسلامی لٹریچریں پڑھوائیں ۔ برائیوں اور بے حیائی سے دور ہونے قرآن و حدیث کی تعلیمات کو اپنانے کی طرف مائل ہوں تاکہ مارا گھر اور ماحول جنتویوں کو بہترین نمونہ بننا ہے ۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی منصور علی ، محمد افتخار ، ایس آئی او جناب عبدالرشید ، برادر حافظ عبدالقیوم صدر ایس آئی او ، محمد منظور احمد گنتہ مرکز جماعت محمد جاوید امرچنتہ ، رکن جماعت کے علاوہ طلباء و نوجوانوں اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر حضرات نے شرکت کی ۔