اسلامی ریاست تنظیم نے بغدادی کی موت کی تصدیق اور نیا سرغنہ کیا منتخب

,

   

دنیا کی سب سے بڑی شدت پسند تنظیم نے بغدادی کی موت کی ایک اوڈیو پیغام مے ذریعہ تصدیق کی ہے، اور موت کی تصدیق کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا نیا رہنما منتخب کیا ہے، ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو داعش کا نیا سرغنہ منتخب کیا گیا ہے، ابوحمزہ نامی ایک شخص نے ایک اوڈیو پیغام میں بتایا کہ ہمیں ہماری سربراہ کے موت پر بہت غم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے بغدادی کے قتل کے اعلان کے چار دن بعد یہ اعلان ایا ہے، امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کی ایک کارروائی کے دوران بغدادی شمال مغربی شام میں مارا گیا۔

 ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے بڑے ہی شاندار طریقہ سے اسکا کام تمام کیا ہے ، میں نے پورا آپریشن دیکھا ، اس میں ہمارے ایک بھی جوان کو نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے اس کو ایک سرنگ میں گھیر لیا تھا ۔ خود کو محصور دیکھ کر اس نے خودکش جیکٹ میں دھماکہ کرکے خود موت کی گھاٹ اتر گیا۔

امریکی صدر کا دعویٰ تھا کہ بغدادی کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں اس کے تین بچے بھی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جس کو بھگانے کی کوشش میں وہ اپنے ساتھ لے گیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بغدادی اب کسی بے گناہ مرد ، عورت یا بچہ کو نہیں مار پائے گا ۔ وہ کتے کی موت مرا ، ایک بزدلی کی موت مرا ، ۔امریکی صدر نے اس مشن میں مدد کیلئے روس ، ترکی ، شام سمیت کئی ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔