اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاون کا منصوبہ

   

اسلام آباد ۔ حکام نے پاکستانی دارالحکومت میں کووڈ ۔ 19 کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہاں پر کووڈ ۔19 کے تازہ کیسوں اور اموات میں اضافے کے بعد احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں کرونا پھیل رہا ہے اس لئے اسمارٹ لاک ڈاون ضروری ہے۔ اسلام آباد کو 3 زونس ریڈ، آرینج اور گرین میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے، دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔