اسلام آباد : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایف ایٹ انٹر چینج سمیت مصروف ترین شاہراہ کے حصوں میں سے ایک کا نام صدر رجب طیب اردغان کے نام پر رکھا گیا ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولونے رجب طیب اردغان انٹر چینج کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یاد رہے کہ صدر اردغان نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دورہ کے دوران جہاں دوستی اور بھائی چارے کے پیغامات دیے گئے وہیں دارالحکومت اسلام آباد میں ایف ایٹ انٹرچینج سمیت سڑک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا۔پاکستانی وزیر اعظم شہبازشریف نے اعلان کیا تھا کہ سڑک کا نام رجب طیب اردغان رکھا جائے گا۔