اسلام آباد کی پہلی مندر کی تعمیر کا عمل شروع

   

اسلام آباد : پاکستان میں دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی ہندو مندر کی 10 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کا عمل شروع کردیا ہے۔ کرشنا ٹیمپل دارالحکومت کے H-9 علاقہ میں 20,000 مربع فیٹ کے پلاٹ پر تعمیر کی جارہی ہے۔ اس مندر کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب منگل کو منعقد ہوئی جس میں پارلیمنٹری سکریٹری برائے انسانی حقوق لال چند نے تعمیر کے مرحلے کی روایتی بنیاد رکھی۔ اس موقع پر لال چند نے کہا کہ 1947ء سے قبل کے دور میں اسلام آباد اور اس کے پڑوسی علاقوں میں کئی مندریں موجود تھے تاہم بعد کے دور میں ان کی حفاظت نہیں کی گئی اور ان کا استعمال بھی ترک کردیا گیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں اقلیتی برادری کیلئے شمشان گھاٹ نہ ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔