جئے پور ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) درگاہ اجمیر شریف کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے کہا کہ اسلام میں امن بگاڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ تشدد کے ساتھ مسائل حل کرنا ممکن نہیں ہے ۔ عوم کو سماج میں خوف پیدا کرنے والی سازشی طاقتوںکو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ سیاسی خودغرضی کے باعث بعض لوگ ملک کا امن درہم برہم کرنا چاہتے ہیں ۔ اسلام میں امن کو کمزور کرنے والی کسی بھی قسم کی کوششوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔