اسلام آباد۔ گمشدہ سامان اگر کچھ دن بعد مل جائے تو کوئی بھی شخص خوشی سے پھولے نہ سمائے لیکن اگر قیمتی سامان 3 سال بعد ملے تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس شخص کو کس قدر خوشی ہوگی۔جی ہاں! ایسا ہی کچھ ناممکن سا واقعہ پاکستانی خاتون خدیجہ کے ساتھ گزشتہ برس پیش آیا جس کی تفصیل انہوں نے رواں ماہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔10 ہزار سے زائد فولوورز والی خدیجہ نے اپنی کہانی بتائی کہ میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ ہوا جس کا تذکرہ اب تک انہوں نے ٹوئٹر پر نہیں کیا تھا، 2018 میںٹ ان کالیپ ٹاپ بیگ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھوگیا جس میں ان کاا آئی پیڈ، کنڈل اور ہارڈ ڈسک جیسا قیمتی سامان تھا، اس وقت ان کی کافی بری حالت تھی لیکن کسی طرح میں یہ سب بھول گئیں’۔خدیجہ کے مطابق 3 سال بعد 2021 میں ان کو جہلم کے ایک موبائلز کی دکان کے مالک کی کال موصول ہوئی، جو دعویٰ کررہا تھا کہ اسے میرا سامان ملا ہے، پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ وہ کس بارے میں بات کر رہا ہے لیکن پھر مجھے یاد آیا کہ میرا سامان کھوگیا تھا۔ اس طرح وہ سامان مل گیا۔