کسی شاعر نے کہ تھا کہ :
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی ابھرے گا جتنا کے دباؤگے
دشمنان اسلا م دین اسلام کو مٹھانے کے لیے جتنا بھی زور لگائیں اسلام مٹھنے کے لیے ایا ہی نہیں ، جب اسلام پر دشمنان اسلا م کے حملہ ہوئے تو کو ئی نا کوئی وقت کے فرعون کے سامنے حضرت موسی بن کر ایا ہے ط، جب سے اسلا م ایا ہے اسکے قلب وجگر اور اسکے اعصاب پر ایسے حملے ہوئے ہیں کہ دوسرا مذہب اسکی تاب نہیں لا سکتا ، دنیا کہ دوسرے مذاہب جنہوں نے اپنے اپنے وقت میں دنیا فتح کر لی مگر اسلام پر جتنے حملے ہوئے اس کم درجوں کے حملوں کو براشت نہیں کر سکے ۔ مگر اسلام نے اپنے سب حریفوں کو شکست دے کر اپنی اصلی شکل میں قائم رہا۔
گذشتہ دنوں نیوزلنڈ کی مسجدوں پر جن دہشت گردوں نے حملہ کیا اس کے نتیجہ میں ۵۰ مسلمان جام شہادت نوش کر گئے ۔ اور اس حملے کی پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں شدید مذمت کی گئی ۔ اور ۳۵۰ ہمارے غیر مسلم بھائی حلقہ بگوش اسلام ہو گئے ، اس سے یہ بات صاف طور پر واضح ہوتی ہے کہ دشمنان اسلام اپنے ہدف میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
(سیاست نیوز)