اسلام قبول کرنے والی آئرلینڈ کی گلوکارہ کی موسیقی میں دوبارہ واپسی

,

   

Ferty9 Clinic

لندن: ماضی میں مسیحی مذہب کی پیروکار آئرلینڈ کی شہرت یافتہ گلوکارہ شنیڈ اوکونر نے گذشتہ سال اکٹوبر میں اسلام قبول کر کے سب کو حیران کردیاتھا۔گلوکارہ شنیڈ نے کئی سال تک مسیحیت او رمسیحی مذہبی علماؤں بشمول ویٹی کن سٹی او رپوپ فرانسس پر تنقید کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔ انہوں اسلام کو ایک آفاقی مذہب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہیں اطمینان کی دولت نصیب ہوئی۔ شنیڈ اوکونر نے اسلام قبول کرنے بعد اپنا نام تبدیل کر کے شہداڈیوٹ صداقت رکھ لیا۔

انہوں نے اسلام قبول کرنے سے قبل ہی موسیقی سے دوری اختیار کرلی تھی لیکن انہوں نے موسیقی کو مکمل طو رپر خیرباد نہیں کہاتھا۔ اسلام قبول کرنے کے تقریبا ایک سال بعد شنیڈ اوکونر عرف شہدا ڈیوٹ صداقت موسیقی کی دنیا میں واپس آرہی ہیں۔ او ر دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پہلی بار مکمل اسلامی لباس میں قومی ٹی وی پر نظر آئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اسلام میں داخل ہونے کے بعد گلوکارہ ملک کے معروف ٹی وی چینل کے مشہور ٹاک شو میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے اپنے جسم کو سرخ لباس اور سر کو حجاب سے ڈھانکا تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگ ان کے کردار کو پسند کرنے لگے ہیں۔