ٹورنٹو ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ہفتے دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک سال میں حج یا پھرعمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گی۔دنیا بھرمیں پرامن پاکستان کی پہچان کرانے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی کلچرسے متاثر ہوکر گزشتہ ہفتے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قبول اسلام کے فیصلے پرروزی کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے دائرہ اسلام میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے فیصلے کو سراہا اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اتنی محبت ملنے پر روزی گیبریل نے سوشل میڈیا پر تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا ردعمل انہیں ملا اس بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ زندگی کے نئے راستے کی ابتدا میں اتنی محبت اور تعاون کی فراہمی کے لیے میں آپ سب کی شکرگزار ہوں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: کینیڈین سیاح روزی گیبریل مسلمان ہوگئیںروزی نے مزید لکھا کہ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ میں خدا پر یقین اور خدا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے پہلے بھی خود کو تکنیکی طور پرمسلمان ہی سمجھتی تھی لیکن یہ میرے لیے بالکل نیا باب ہے۔ روزی نے بتایا کہ میں نے سب کے سامنے قبول اسلام کرنے کا اعلان توجہ حاصل کرنے یا اپنے فالوورز بڑھانے کیلئے نہیں کیا تھا۔
(حالانکہ توجہ ملنے پرمیں بے چین ہوجاتی ہوں) بلکہ میں نے اپنے آپ کو جوابدہ بنایا اورمیں چاہتی تھی کہ ساری دنیا میرے فیصلے کی گواہ بنیاور اب میں ایک بہترین انسان بننے کے لیے بالکل تیار ہوں۔