کلکٹریٹ جگتیال میں دعوت افطار کے موقع پر کلکٹر یاسمین باشاہ کا خطاب
جگتیال ۔ 13 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دین اسلام بھائی چارگی اور تمام مذاہب کو مساوات اور انسانیت کا درس دیتا ہے اور ماہ رمضان روزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں بلکہ پیاسے کی پیاس بجھانے اور غریب اور پڑوسی کے حقوق ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جگتیال ضلع کلکٹر یاسمین باشانے جگتیال مربوط ضلعی دفاتر عمارت دفتر ضلع کلکٹریٹ میں تلنگانہ ریونیو ایمپلایز سرویس اسوسی ایشن ٹریسا جگتیال کے زیر اہتمام ضلعی صدر محمد وکیل کی قیادت میں گذشتہ شام منعقدہ دعوت افطار کے موقع پربحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمختلف محکمہ جات کے بلہ مذہب و ملت ملازمین کی شرکت سے گنگا جمنی تہذیب کی جھلک دیکھنے میں آیا ، قرآن کریم کی تلاوت رمضان المبارک کی انوار و برکات کے تذکرے ،دین اسلام کی تعلیمات پر عمل آوری سے کامیاب زندگی ہوتی ہے ، اسلامی تعلیمات سے متعلق مختلف عہدیداروں کے ذریعہ پیش کردہ اسلامی عقائد کا بغور سماعت کیے ماہ رمضان المبارک کی اہمیت اور اسلام میں اس ماہ مبارک میں مسلمان بھائیوں کے ذریعہ ادا کئے جانے والے فرائض سے متعلق تفصیلی بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوک و پیاس سے رہنے کا نام ہی نہیں بلکہ اس میں کئی ایک مقصد مضمر ہیں ،جس کے ذریعہ بھوک سے متاثرہ افراد یعنی غرباء کی حالات زندگی اور ان کی مشقتوں کو بذات خود محسوس کرنے کا پوشیدہ مقصد چھپا ہوا ہے۔اس ماہ مبارک کی برکت سے زندگی میں انسانوں کو غربا کے ساتھ ہمدردی برتنے کا سبق دین اسلام سکھا تاہے۔ اور برائیوں سے اپنے آپ کو بچنے اور نیکیوں پر عمل کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جاتی ہے۔اور اپنے آپ کو انسانیت کے سانچے میں ڈھالتے ہوئے ،ایک ذمہ دار محسن انسانیت میں تبدیل کرنے کا بہترین موقع فراہم ہوتا ہے۔ اس کے مطابق ہمیں زندگی گذارنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بدلتے ہوئے جدید حالات میں انسانیت اور دوسروں کی مدد کرنے کی سوچ ختم ہوتی جا رہی ہے اپنی کمائی کا کچھ حصہ ان غریب محتاجوں کو خرچ کرنا ہی زکوۃ ہے۔ پروگرام کا آغاز محمد کلیم اردو آفسر کی قرات کلام پاک سے ہوا۔محمد شاہد اگریکلچر آفسر نے رقت انگیز دعا کیااور نماز مغرب کی امامت کی اورٹریسا کے معتمد کرشنا نے دعوت افطارکی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرس مسز بی ایس لتا، مندا مکرندو، جگتیال، کورٹلہ کے ریونیو ڈیویژنل افسران، مسز مادھوری، ونود کمار، ٹی این جی او کے ضلع صدر بوگا ششی دھر ،دفتر ضلع کلکٹر کے انتظامی عہدیدار ناگارجن،سپرنٹنڈنٹ اور ملازمین و دیگر نے شرکت کی۔