اسلام میں خواتین کا عظیم مقام ومرتبہ

   

مسلم قومی رہنمائوں کی خدمات سے نئی نسل کو واقف ہوناضروری‘ بھونگیرمیں یوم خواتین تقریب
بھونگیر۔9مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیرمیں آج مقامی قدیم جامعہ اسلامیہ عربیہ جلیل پورہ میں مولانا آزاد ویلفیر سوسائیٹی کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین تقریب کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر سوسائیٹی کے صدر محمد خالد ایڈوکیٹ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین ہر شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی شناخت بنائے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت قانون ساز اداراجات میں خواتین کیلئے 33 فیصد تحفظات فراہم کررہی ہے۔خواتین ان تحفظات سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں خواتین کو جتنے حقوق دئے گئے دیگرمذاہب میں نہیں دئے گئے خواتین شریعت مطہرہ کے دائرے میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کریں اسی طرح اپنی خدمات کو بروکار لائے۔انہوں نے کہا کہ سماج کی بہتری میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے۔خواتین بہتر سماج کی نشونما کیلئے اپنی خدمات انجام دے۔انہوں نے کہا کہ مسلم قومی رہنماؤں کی خدمات سے آج کی نسل کو واقف کروانا ضروری ہے کیونکہ آج مسلمانوں کو حقارت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے جبکہ مسلم قومی رہنماؤں نے ملک کی آزادی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ حاصل کرے اور اپنی تعلیم پر توجہہ دیتے ہوئے اپنے مستقبل کو درخشاں بنائیں۔اسی صدر کمیٹی اقبال چودھری نے کہا کہ انتظامی کمیٹی ملت کے نونہالوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کافی جدوجہد کررہی ہے کمیٹی کا مقصد صرف ملت کے نونہال تعلیم یافتہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تعلیم شعور بیداری کی سخت ضرورت ہے تعلیم سے ترقی ممکن ہے بغیر تعلیم کے ترقی حاصل کرنا ناممکن ہے۔اس تقریب میں طلبہ میں امتحانی کٹس کی تقسیم عمل میں آئی بعد ازاں خواتین اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر سرپرست کمیٹی مشتاق چودھری،عطاء الرحمن،نائب صدر مصطفے قادری،نائب معتمدین اقبال احمد،صادق علی،خازن رحیم الدین،شجاع الدین،ابراہیم بیابانی، صدرمدرس مولانا شعیب الرحمن اوت دیگرموجود تھے۔