’’اسلام پارٹی‘‘ کی نسرین بانو شیخ مالیگاؤں کی نئی میئر منتخب شیوسینا امیدوار کو ہرا دیا

   

مالیگاؤں۔8 فروری (ایجنسیز) اسلام پارٹی کی نسرین بانو شیخ مالیگاؤں کی میئر منتخب شیوسینا امیدوار کو 25 ووٹوں کے فرق سے دی شکست۔ ووٹنگ کے دوران نسرین بانو شیخ کی حمایت میں 43 نگر سیوکوں نے ووٹ ڈالے جبکہ شیوسینا کی لتا گھوڈکے کو محض 18 ووٹ ہی ملے۔ نسرین کو سماجوادی پارٹی کے 5 اور کانگریس کے 3 نگر سیوکوں کی حمایت ملی۔مالیگاؤں میں میئر عہدہ کے لیے مجموعی طور پر 3 امیدوار میدان میں تھے اور 5 لوگوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ آخر میں مقابلہ نسرین بانو شیخ اور لتا گھوڈکے کے درمیان ہی رہا۔ نتیجہ آنے کے بعد میونسپل کارپوریشن ہال میں سیکولر فرنٹ کے نگر سیوکوں اور حامیوں نے زوردار جشن منایا۔