زینب جمیل نے انسٹا گرام سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹا دیں
کراچی: دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ زینب جمیل نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹا دیں۔رواں ماہ زینت جمیل نے اعلان کیا تھا کہ میں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام کو مزید جان سکوں اور قرآن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں۔اداکارہ نے اپنے اس اعلان پر عمل کیا اور انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ماضی کی ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹا دیں۔ اب اْن کے اکاؤنٹ پر صرف مذہب سے متعلق پوسٹ اور بچی کی شیئر کردہ تصاویر نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ زینب جمیل نے شوبز سے کنارہ کشی کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ مجھے بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا لیکن شاید میں اس کیلئے تیار نہیں تھی تاہم میں اب اس مقام پر ہوں جہاں یہ فیصلہ کرچکی ہوں۔